تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گوادر: لاپتہ پائلٹ اجمل قاضی کی لاش مل گئی

کوئٹہ: اپنے تیار کردہ جہاز کے ساتھ گوادر میں لاپتہ ہونے والے پائلٹ اجمل قاضی کی لاش مل گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے لاپتہ پائلٹ اجمل کی لاش جہاز کے ساتھ کنڈملیر کے مقام سے مل گئی ہے، پائلٹ اجمل قاضی کی لاش کو کنڈ ملیر سے ریسکیو کرلیا گیا ہے اور میت کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والا پائلٹ خود کے تیار کردہ جہاز سمیت بلوچستان کے پر فضا مقام کنڈ ملیر سے لاپتا ہوگئے تھے، اجمل قاضی کو یاسر نامی شخص نے سیاحتی مقاصد کے لیے کنڈ ملیر بلایا تھا۔

اجمل قاضی اپنے بھائی کے ساتھ جہاز کو ٹرک پر لاد کر دو دسمبر کو کنڈ ملیر پہنچے تھے، دو دسمبر کی شام کو ہی انہوں نے کنڈ ملیر میں اپنے تیار کردہ جہاز کو اُڑایا، 1500 فٹ بلندی پر اجمل قاضی نے اطلاع دی کہ انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

پائلٹ کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ پیغام پہنچنے کے بعد اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ بحال نہ ہوا، اہلخانہ پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کرچکے تھے کہ اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا ہے یا پھر سمندر میں جاگرا ہے۔

Comments

- Advertisement -