جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن میں سفارش پر ناتجربہ کار پائلٹوں کی بھرتیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادیں ناتجربہ کار فلائٹ انسپکٹر بھرتی کرلئے، جہازوں کی جانچ کیلئے بھرتی کئے گئے انسپکٹروں کی پائلٹ ان کمانڈ، کمرشل ٹرانسپورٹ بھی مکمل نہیں کئے گئے.

ذرائع کے مطابق کیپٹن رفعت اللہ اوربربل صادق نے کمانڈر کورس بھی مکمل نہیں کئے اور ان کے فلائی اوور دو ہزار گھنٹے سے زائد ہیں.

بھرتی کئے جانے والے کپتانوں کی فلائنگ قابلیت پانچ ہزار فلائنگ اوور کے ساتھ ساتھ پائلٹ ان کمانڈ اور کمرشل ٹرانسپورٹ کا تجربہ ہونا بھی لازمی ہے لیکن بھرتی کئے گئے مذکورہ پائلٹ اس معیار پر پورا نہیں اترتے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی تجربہ ہے.

ذرائع کے مطابق سفارش پر بھرتی کئے گئے مذکورہ کپتانوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں، ماہرین ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ اسٹینڈرڈ کیلئے بھرتی کئے جانے والے کپتانوں کا تجربہ کار ہونا انتہائی لازمی ہے ناتجربہ کار افسران کو بھرتی کرنے کا مقصد قوانین کو نظر انداز کرنا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری معاوضے پر نا تجربہ کار کپتانوں کو فلائٹ اسٹینڈرڈ کیلئے انسپکٹر بھرتی کئے ہیں جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ان پائلٹوں کی وجہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟

 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں