کراچی : مشکوک پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سول ایوی ایشن سے وضاحت مانگ لی، غیر ملکی ایئر لائن میں 20پاکستانی پائلٹس فرائض انجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کے لیے خط کرغستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ارسال کیا ہے جس میں پائلٹس کے لائسنسوں سے معتلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط میں کرغستان ایرلائن میں کام کرنے والے 20 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں سی اے اے پاکستان سے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے پائلٹس معاملے کا ذکر کیا گیا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس سے متعلق ایک ہفتے کے اندر وضاحت دی جائے، کرغستان ایرلائن میں بوئنگ جہاز اڑانے والے20 پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں۔
کرغستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے پائلٹس لائسنس معاملے کی مکمل وضاحت دی جائے۔