اشتہار

پرویز الہٰی کے تفصیلی چیک اپ کا فیصلہ، آج ڈسچارج کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ آج ہو گا، جس کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کیےجانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے تفصیلی چیک اپ کا فیصلہ کرلیا ، چوہدری پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ آج ہو گا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے چیک اپ کے بعد میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہو گا، بورڈ رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہٰی کے علاج کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ کو پرویز الہٰی کی بیشتر ٹیسٹ رپورٹس موصول ہو چکیں، پرویز الہٰی کاایچ آرسٹی اسکین، ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ کیا گیا، ان کا چیسٹ ایکسرے، الٹراساؤنڈ بھی کیا گیا جبکہ کارڈیک بلڈ ٹیسٹ، آر ایف ٹیز، ایل ایف ٹیز بھی ہوئے۔

اسپتال ذرائع نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی تمام کلینیکل رپورٹس ، شوگر اور بلڈ پریشر لیول نارمل ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کے مرکزی اعضانارمل کام کر رہے ہیں

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کی پسلیوں کا فریکچر تیزی سے ٹھیک ہو رہا ہے، پسلیوں کا فریکچر آئندہ ہفتے مکمل ٹھیک ہو جائے گا۔

اسپتال کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی کا 05-2004میں بائی پاس ہو چکا ہے، ان دل نارمل انداز میں کام کر رہا ہے جبکہ ان کا تھیلم اسکین، ایکو کارڈیو گرام ٹیسٹ نارمل ہے۔

ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کی شکایات پر ادویات تجویزکر دی ہیں تاہم پرویز الہٰی کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیےجانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں