بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پمز اسپتال : ذہنی معذورمریضہ سے ذیادتی کا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پمزاسپتال میں گزشتہ روز ہونے والی مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ کرشن کمار پرپہلے بھی زیادتی کامقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت چوہدری طارق فضل نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعے کی تصدیق ہوگئی ہے، پمز اسپتال کا ملازم ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کرشن کمار نےاسلام آباد کے پمزاسپتال میں سوات سے علاج کے لئے آئی بیس سال کی ذہنی معذورمریضہ سے زیادتی کی کوشش کی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرشن کمارپر اسلام آباد کے علاقے تھانہ مارگلہ میں پہلے بھی زیادتی کا ایک مقدمہ درج ہے ۔ پولیس کے مطابق کرشن کمار وارڈ سے ایک اور مریضہ کے جاگنے پر موقع سے فرارہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نےخواتین مریضوں کیلئےخواتین اسٹاف تعینات کرکے میل ڈاکٹر یا میل نرس کوخواتین مریضوں کے معائنے سے روک دیاہے۔

پمزاسپتال کی انتظامیہ نےاس بات کا جواب نہیں دیا کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو اسپتال میں نوکری کیسے ملی،خواتین کے وارڈ میں میل نرس کی ڈیوٹی لگائی ہی کیوں گئی۔ اور پولیس کوواقعےکی اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں