تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک نیوزی لینڈ میچوں کی پچز سے متعلق اہم انکشاف

ہیڈ کیوریٹر سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ چار بین الاقوامی میچوں کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں چار مختلف پچز تیار کی گئی ہیں۔

ایک مقامی اشاعت سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کیوریٹر نے کہا کہ ہم نے پنڈی اسٹیڈیم میں اگلے 12 دنوں کے دوران کھیلے جانے والے چار میچوں کے لیے مختلف پچز تیار کی ہیں۔

احمد نے بتایا کہ دو T20I میچوں کی پچز مارچ میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچوں کے دوران استعمال ہونے والی پچز جیسی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران پچز کم و بیش وہی ہوں گی جو مارچ میں پی ایس ایل میچز کے دوران دستیاب تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے، T20 وکٹوں کو بلے باز کی طرف زیادہ مائل ہونا چاہیے اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پچز کو بیٹنگ کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ون ڈے بھی پنڈی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -