راولپنڈی : جنوبی افریقہ کی ٹیم 272 رنز کے تعاقب میں تین وکٹیں گنوا بیٹھی، حسن علی کی شاندار باوٗلنگ نے مہمان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران مہمان ٹیم مشکلات سے دوچار ہے، جنوبی افریقہ ٹیم کو حسن علی سے ابتداء میں ہی دباوٗ میں مبتلا کردیا۔
حسن علی نے پے در پے 26 رنز کے مجموعے پر دو کھلاڑیوں کو آوٗٹ کردیا، پاکستانی فاسٹ باولر نے چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقہ کے بلے باز ایلگر 15 رنز بناکر حسن علی کا شکار ہوئے جبکہ ڈسن بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آوٗٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
ڈسن کے بعد ڈوپلیسس نے پچ پر قدم رکھا لیکن زیادہ دیر نہ ٹہر سکے اور 17 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٗٹ ہوگئے، اس طرح 55 کے مجموعے پر جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، فہیم اشرف نمایاں 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔