تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’ایک بات کہہ دوں آئندہ روم لاک نہیں کرنا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’پنجرا‘ کی پہلی قسط مداحوں کو بھا گئی۔

’پنجرا‘ کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی (خدیجہ فاطمہ)، عمیر رانا (جاوید رحمان)، سنیتا مارشل (وجیہا)، عاشر وجاہت (اذان)، زوہاب خان (فردان)، عینا آصف (ابیر)، احمد عثمان (ابان) ودیگر شامل ہیں۔

پنجرا کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری اسما نبیل ہیں اور اس کے پروڈیوسرز شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ تیسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘

پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ ’خدیجہ فاطمہ بیٹی ابیر سے کہتی ہیں کہ ’کمرہ بند کیوں تھا میں نے کتنی بار کہا ہے کہ کمرہ بند نہیں کرنا اگر واش روم جانا ہے تو اسے لاک کرو۔‘

ابیر دوست سے بات کررہی ہوتی ہیں اور والدہ سے جھوٹ بولتی ہیں کہ ’مما میں کیا آپ کو ہر بات تفصیل سے بتاؤں کہ کیوں میں نے کمرہ لاک کیا تھا۔‘

یہ سن کر خدیجہ غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیا مطلب ہے میرے ساتھ زبان چلاؤ گی۔‘

عینا آصف اسکول میں کس وجہ سے مشہور ہیں؟

ابیر کہتی ہیں کہ ’مما کیا کوئی بھی اس گھر میں کسی بھی وجہ سے اپنا کمرہ بند نہیں کرسکتا میں کونسا کسی سے بات کررہی تھی۔‘

اس پر والدہ کہتی ہیں کہ ’تم کسی سے بات کربھی نہیں کرسکتی اور ایسی بیہودہ باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ابیر والدہ کو غور کر دیکھ رہی ہوتی ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور نظریں نیچے کرنے کو کہتی ہیں اور باور کراتی ہیں کہ آئندہ روم لاک نہیں کرنا۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر جمعے کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -