23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’گلابی ڈولفن‘ دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے سیاہ، گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن تو اکثر دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے کبھی گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھی ہے؟ یقیناً آپ کو جواب نہیں ہوگا۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں گلابی رنگ کی ڈولفن واضح دکھائی دے رہی ہے، کچھ صارفین اس کے وجود سے آگاہ تھے جنہوں نے خوبصورت ڈولفن کو دیکھ کر سراہا۔

بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا۔

- Advertisement -

گلابی ڈولفن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

امریکی چینل نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گلابی ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔

ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں