تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوبیاہتا جوڑوں کے لیے زبردست پیکج

شکاگو: امریکا کی کمپنی نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے منفرد پیزا ویڈنگ پیکج متعارف کرادیا جس کے تحت دلہن کو پیزا نما عروسی لباس دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نئی زندگی کی شروعات کے حوالے سے مختلف اور منفرد تقاریب کا اہتمام عام ہے، کچھ لوگ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں تو کچھ مذہبی رسومات کے تحت ازدواجی بندھن میں بندھتے ہیں۔

امریکا سے سامنے آنے والی حیران کن خبر کے مطابق ایک پیزا کمپنی نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرایا، جسے سن کر شادی کا ارادہ رکھنے والے حیران ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ویڈنگ پیکج مقابلے کے فاتح جوڑے کو دیا جائے گا، جس کے تحت دلہن کے لیے ایسا گاؤن اور عروسی لباس تیار کیا جائے گا جو ہوبہ ہو پیزا کی طرح نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: ایسا پیزا جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے

پیزا پیکج جیتنے والی دلہن کو پھلوں کے بجائے جوڑے سے مشابہہ پیزا نما نظر آئے گا، ساتھ ہی کیک بھی دیا جائے گا وہ بھی پیزا سے ہی تیار کیا جائے گا۔

کمپنی کے جنرل مینیجر کا کہنا تھا کہ شادی ایسا موقع ہے کہ جب انسان اپنی محبت کا جشن مناتا ہے، ایسی تقریب میں اچھا کھانا ہی سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ خریداری کرنے والی خوش نصیب جوڑے کا اعلان قرعہ اندازی کے بعد رواں سال کے اختتام پر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -