اسلام آباد : طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید سمیت تین افراد کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے اندوہناک حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی میتوں کے ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل پمزاسپتال میں جاری ہے۔
آج جن تین میتوں کی شناخت ہوئی ان میں جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید، پائلٹ صالح جنجوعہ اور ایک آسٹریائی شہری بھی شامل ہے، نیہا جنید کو دانتوں کے اسکین کے ذریعے شناخت کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ آج جنید جمشید شہید کی شناخت بھی ہوجائے گی۔ نعشوں کو جلد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: فرانس کی ٹیم 24 گھنٹے میں پاکستان پہنچے گی
اس سے قبل سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے 48 افراد میں سے نو افراد کی شناخت ممکن ہو سکی تھی، اطلاعات کے مطابق اب تک بارہ میتوں کی شناخت ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں: طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے
علاوہ ازیں طیارہ گرکر کیسےتباہ ہوا اس کی تحقیقات کرنے فرانسیسی ٹیم آج پاکستان آئےگی۔ جبکہ ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ طیارہ پہلےسے خراب نہیں تھا۔