بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بالی ووڈ انڈسٹری کو پھر دھچکا، ایک اور اداکار دنیا سے رخصت ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں اداکاری کرنے والے سائی گندیور 42 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی گندیور عرصہ دراز سے دماغ کے  کینسر میں مبتلا تھے اور وہ امریکا میں اپنی بیماری کا علاج کروارہے تھے کہ اسی دوران اُن کا انتقال ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سائی گندیور گزشتہ برس سے لاس اینجلس میں موجود تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عرفان خان کے بعد معروف بھارتی اداکار رشی کپور بھی چل بسے

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سائی گندیور کے اچانک گزر جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی کے جیسی فلم میں کام کر کے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والے سائی گندیور کینسر کی جنگ ہار گئے، ہم نے ایک باصلاحیت اداکار کھو دیا‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائی گندیور نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2010 میں ایک شو سے کیا، دیکھتے ہی دیکھتے وہ اداکاری کی دنیا میں داخل ہوئے اور پھر مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ پی کے فلم میں بھی کام کیا۔

علاوہ ازیں سائی گندیور نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ میں بھی کام کیا، علاوہ ازیں وہ فرحان اختر کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ آنجہانی اداکار کی آخری فلم ’بازار‘ 2018 میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے سیف علی خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں