The news is by your side.

Advertisement

ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے دینے کا منصوبہ

اسلام آباد:‌حکومت نے ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو ٹڈی سے ہی پورا کرنےکا منصوبہ تیار کر لیا جس کے تحت ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے بھی دیئےجائیں گے۔

نیشنل فوڈسیکیورٹی نے ٹڈی دل سے نامیاتی کھاد تیار کرنےکے پروجیکٹ پر غور شروع کر دیا ہے، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ٹڈی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور7فیصد فاسفورس ہوگا، نامیاتی کھادٹڈی دل اوربائیوویسٹ کوملاکرتیارکی جائےگی۔

نیشنل فوڈسکیورٹی کا کہنا ہے کہ نامیاتی کھاد تیار کرنےکاپائلٹ پروجیکٹ چولستان اور تھرمیں شروع کیاجائے گا جب کہ ٹڈی دل کوپکڑنےکیلئےخصوصی تربیت بھی دی جائےگی۔

ٹڈی خریدنےکیلئے50کلیکشن سینٹرزبنائےجائیں گے، نامیاتی کھادکےاستعمال سےفصلوں کی پیداوارمیں 15فیصدتک اضافہ ہوگا اور غیرنامیاتی،کیمیکل کھادوں کےاستعمال میں 25فیصدتک کمی ہوگی۔

فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن ٹڈی سے 70 ہزارٹن نامیاتی کھاد تیار ہوگی، پروجیکٹ کےپہلےسال میں ایک ارب روپےکی نامیاتی کھادتیارکی جائےگی اور ایک خاندان ماہانہ 6ہزار روپے تک کماسکےگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں