بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : چین کے ایک اور طیارے کی طبی سامان لے کر پاکستان آمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے، پرواز سی زیڈ 6007 ارومچی سےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی جانب سے طبی سامان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں طبی سامان کے طیارے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے چین کی پرواز سی زیڈ 6007 ارومچی سےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے طبی سامان وصول کیا جسے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کیا گیا اور طیارے کے8رکنی عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے تھے۔

چین کی جانب سے دی گئی امداد میں33 ہزار744 حفاظتی لباس اور10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔ چین نے 15 لاکھ 58 ہزار379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے۔

چین نے مشکل وقت میں 36 ونٹی لیٹرز، 180 تھرمومیٹراور100 تھرمل اسکینرز دیئے 24 ہزار900 دستانے، 59 ہزار376 حفاظتی عینکیں بھی امداد کا حصہ تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے10 ہزارلیٹر سینی ٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سفیر کی سربراہی میں چینی ماہرین صحت کی ایک ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ بھی کیا تھا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین کے تجربات کو شئیر کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں