بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

طیارہ حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کردی ہیں، اعجاز شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے معتلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیاس آرائیوں سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہوگی، لہذا حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی کاموں میں ساتھ دے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایئر لائن کے حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کردی ہیں، جلد اس ناخوشگوار واقعے کے حقائق سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد شہید ہیں میں نے فرنٹ لائن مجاہد کھو دئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ فتنہ پھیلانے والے خود ساختہ ماہرین سے دور رہیں، حادثے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی جبکہ امداد کام مکمل ہونے میں دو سے تین روز لگیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں