تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا میں طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتیں

واشنگٹن: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوئزیانا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو افراد کی ہلاکتیں ہوئیں، متعلقہ ادارے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس یا متعلقہ اداروں نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی کوئی تفصیلات بتائی گئی ہیں، واقعہ لائزیانا کے علاقے ٹیریبون پیریش میں پیش آیا۔

جھیل کے قریب تباہ شدہ جہاز کی باقیات ملیں، حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

پولیس اور امدادی ٹیموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں طیارے سے 2 لاشیں نکالی گئیں، جہاز قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھر کر ٹیکساس ریاست کے شہر برین ہیم جارہا تھا کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

امریکی محکمہ برائے وفاقی ایوی ایشن کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 ستمبر کو بھی امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -