اشتہار

طیارہ حادثہ: وزیراعظم اور صدر سمیت دیگر اہم شخصیات کا اظہارِ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و عسکری اعلیٰ عہدیداروں نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی اور فوری تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

ادھر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان ایئرلائن کا طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلیفون کرکے حادثہ کی پورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشنر کراچی اور ڈی آئی جی کو فون کرکے علاقے میں فوری پہنچنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کو بھی طیارہ حادثے سے متعلق سن کر صدمہ پہنچا۔ چیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، تمام دستیاب وسائل ریسکیو کاموں کے لیے فراہم کیے جارہے ہیں۔

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ مشکل کی گھڑی میں پی آئی اے کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فضائیہ ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے مکمل تعاون کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں