ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغانستان میں تباہ ہونے والی طیارے سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں تباہ طیارے نے بھارت سے تاشقند کا سفر کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بدخشاں میں گرنے والے روسی ایمبولینس طیارے نے پاکستانی حدود بھی استعمال کی تاہم اس دوران پائلٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب افغان وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے میں پائلٹ سمیت 4 مسافر زندہ بچ گئے، 2 لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ایک روسی مریضہ سمیت 6 افراد سفر کررہے تھے۔

برطانیہ: طوفان ”ایشا“ کے ٹکرانے کے بعد ایمبرو وارننگ جاری

روسی ایوی ایشن حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان تھائی لینڈ سے روس جارہا تھا، ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے پائلٹ نے فیول کم ہونے اور تاجکستان میں لینڈنگ کی کوشش کرنے کی اطلاع دی تھی۔ تاہم حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں