تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

دوران پرواز مسافر کی روح پرواز کرگئی

نئی دہلی: بھارت میں دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز کو اتار لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست احمد آباد میں اسپائس جیٹ ایئرکرافٹ نے مدھیہ پردیش اندور سٹی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، مسافر کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق اسپائس جیٹ ایس جی 406 فلائٹ احمد آباد سے کولکتہ جارہی تھی جب 12 بج کر 15 منٹ پر مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

مزید پڑھیں: ٹرام ڈرائیور کو دل کا دورہ، نوجوان نے مسافروں کی زندگیاں بچالیں

کپتان نے جہاز کو اندور میں باحفاظت اتار اور ایمبولینس کے ذریعے مسافر کو بانتھیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ مسافر کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مسافر کی اسپتال روانگی کے بعد فلائٹ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے دوبارہ کولکتہ کی جانب روانہ ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -