اشتہار

سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے مسافر کی عجیب و غریب حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکی شہری نے سفر کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے جہاز میں عجیب حرکت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

دی مررکی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے 23 جون کو شگاگو جانے والی پرواز میں ایک چلاک مسافر بیٹھا تھا جس نے سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے لیے اپنی نشست پر لیٹ کر سفر کیا۔

جہاز میں بیٹھے دوسرے ایڈی نامی مسافر نے اپنے ساتھ سفر کرنے والے چالاک شخص کی تصویر لی اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے ساتھ جہاز میں موجود ایک شخص نے سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے جہاز کی سیٹ پر لیٹ کر اس لیے سفر کیا کیونکہ اُسے خدشہ تھا کہ فضائی کمپنی اُس کی نشست پر کسی دوسرے مسافر کو نہ بیٹھا دے‘۔

ایڈی کے مطابق خدشے کے پیش نظر سیٹ پر آنے کے فوراً بعد ہی مسافر اپنی ٹانگیں چھت سے لگا کر لیٹ گیا اور پوری سیٹ گھیر لی تاکہ کوئی دوسرا شخص خالی جگہ پر بیٹھ نہ سکے۔

مزید پڑھیں: کھانا گرم کرنے کے لیے جہاز میں بیٹھے مسافر کی عجیب و غریب حرکت

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: جہاز میں سوار مسافر کی عجیب و غریب حرکت

مسافر کی یہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو اسے صارفین نے پسند کیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ جس شخص کی ٹانگیں نظر آرہی ہیں مجھے اُس کی شکل دیکھنی ہے کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ ایف بی آئی کو مطلوب ہو‘۔

ایڈی نے دی مرر کو بتایا کہ ’فضائی کمپنی نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے کئی نشستوں پر بس ایک ہی مسافر کو بیٹھنے کی اجازت دی تھی البتہ کچھ نشستوں پر دو مسافر بھی بیٹھے تھے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں