نئی دہلی: خراب موسم کے باعث مسافر طیارہ کچے میں اتر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں گو ایئر کا مسافر طیارہ جس میں 180 مسافر سوار تھے خراب موسم کے سبب رن وے کے بجائے کچے میں اتر گیا جس کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامی لینڈنگ بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایئر بس اے 320 کے پائلٹ نے اسی طیارے سے حیدرآباد لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور وہاں اس نے باآسانی طیارہ لینڈ کیا۔
Yes the flight missed the runway but it didn't land there … The pilot saved us by taking off and ultimately landing in Hyderabad. I was on that flight. pic.twitter.com/u8ha2HVX1k
— Shafeeq Hamza (@shamza) November 14, 2019
رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار 180 مسافر محفوظ ہیں تاہم انڈین ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے عملے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جبکہ مذکورہ پائلٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 11 نومبر پیر کے روز گو ایئر کی پرواز جی 8811 ناگپور سے بنگلور جارہی تھی کہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔
مذکورہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو دے دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گو ائیر کے عملے اور فلائنگ ڈیوٹی پر معمور عملے کو فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا ہے۔