واشنگٹن : امریکا کے سیاٹل ایئر پورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے تاہم حادثے میں مسافرمحفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے ، امریکا کے سیاٹل ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے۔
جاپان ایئرلائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے سے ٹکرا گیا تاہم حادثے میں مسافرمحفوظ رہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے کے ونگز آپس میں ٹکرائے تاہم ڈیلٹا ائیر لائن 142 مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کردیاگیا ہے اور فیڈرل ایویئشن اتھارٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے 3 روز قبل جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ہوائی اڈے پر ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم آگ لگنے پر طیارے کو ٹیک آف سے روک کر مسافروں کو نکال لیا گیا تھا، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت ایک سو چارمسافر سوار تھے۔
مزید پڑھیں : امریکا میں ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
ایک ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ائیرلائن کا طیارے فضا میں ملٹری ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکر کر سمندر میں جاگرا تھا، جس کے نتیجے میں تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بعد ازاں امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔