جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

گیم کھیلیں ساتھ ’’پیزا‘‘ کی خوشبو بھی سونگھیں

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو سوفٹ نے دنیا کا پہلا گیم کنٹرولر پیش کیا ہے جس سے کھیلتے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور ایسے آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔

موبائل فون اور کمپیوٹر پر گیمز کھیلنا دنیا بھر کے بچوں کا مقبول مشغلہ ہے۔ بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیاں آئے روز نت نئے گیمز متعارف کراتی رہتی ہیں۔ اب مائیکرو سافٹ نے اس میدان میں جدت لاتے ہوئے پیزا کی خوشبو والا گیم متعارف کرایا ہے جس کو کھیلنے کے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکرو سوفٹ نے پہلا پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس بکس کنٹرولر تیار کر لیا ہے جس سے کھیلنے کے دوران کھلاڑی کو پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور اسے آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔

- Advertisement -

یہ منفرد کنٹرولر نئی آنے والی ایک فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کی مارکیٹنگ کا حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کنٹرولر کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے۔ اس کے 4 ماڈل ہیں تاہم ان کی کوئی قیمت نہیں ہے بلکہ یہ تعارفی مہم کے تحت تحفے میں دیے جائیں گے۔

 

اب اگر آپ پیزا والا کنٹرولر لینا چاہتے ہیں تو ایکس باکس گیم پاس ٹوئٹر کے اکاؤنٹ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر کے اس قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ یہاں کلک کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں