تازہ ترین

انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح بنانے والا کھلاڑی دنیا سے رخصت ہوگیا

لندن : انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کروانے والے مشہور فٹبالر اور آیئرلینڈ کے سابق کوچ جیک چارلٹن بھی انتقال کرگئے۔

ایک طرف کو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی دنیا میں بھی تباہی مچارکھی ہے تو دوسری جانب متعدد مشہور و قدآور کھلاڑیوں کا رواں برس انتقال کرنا مداحوں کو غمگین کررہا ہے۔

رواں برس متعدد کھلاڑیوں نے دنیا کو خیرباد کہا، انہیں میں انگلینڈ کے مشہور فٹبالر جیک چارلٹن بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جنہوں نے انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقے شمال برلینڈ میں آبائی گھر میں 85 برس کی عمر میں آنکھیں بند کیں۔

آیئر لینڈ کے سابق کوچ اور انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونر فٹبالر کے انتقال پر انگلینڈ کی ٹیم نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے غم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ جیک چارلٹن نے 1966 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں جرمنی کو اضافی وقت میں 4-2 سے شکست دیکر ورلڈ کپ انگلینڈ کے نام کیا تھا۔

برطانوی فٹبالر نے 1965 سے 1970 تک انگلینڈ کے لئے 35 میچ کھیلے اور 1967 میں وہ انگلینڈ کے سال کے بہترین فٹ بالر منتخب کئے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -