کراچی: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے بعد جہاں تجارتی و کاروباری مراکز کے پرانے اوقات کار بحال ہوگئے ہیں وہیں اب کھیل کےمیدان بھی آباد ہوں گے۔
نیشنل کوچنگ سینٹر میں13اگست سے سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایس او پی جاری کر دی ہیں۔کھلاڑیوں کاماسک پہننا اور سینٹائزر ساتھ رکھنا، سماجی دوری برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسپورٹس بورڈ میں 10سال سےچھوٹے بچوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔پہلےمرحلےمیں پروفیشنل اور ایمچر کھلاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔
عام شہریوں، بزرگ اورخواتین کی کوچنگ سینٹرمیں داخلے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ بیڈمنٹن، اسکواش کھیلنے اور جاگنگ کی اجازت ہوگی۔