ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آرمی چیف / وزیراعظم تنازعے کے حل کے لئے کل سعودی عرب اورایران کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سعودی ایران تنازعے کے حل کے لئے ایران اورسعودی عرب کا ہنگامی دورہ کریں گے

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اوروزیراعظم کے ہنگامی دورے کا مقصد دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنا ہے۔

آرمی چیف اوروزیراعظم کل ایران پہنچیں گے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کے لیے ریاض روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

ریاض میں تینوں اہم اسلامی ممالک کے سربراہان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات ہوگی جس میں سعودی ایران کشیدگی کو دورکرنے کے لئے پاکستانی وزیراعظم اور آرمی چیف ثالث کا کرداراداکریں گے۔

پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے آج دو روزہ دورے پرایران روانہ ہونا تھا تاہم وزیراعظم کی ہدایت پراب یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا دورہ ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے لئے تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی دنوں میں شیعہ عالمِ دین شیخ النمر کی سزائے موت پرایران کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل کے اظہارکے بعد دونوں برادراسلامی ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔

تہران میں شیخ النمرکی سزائے موت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے سعودی سفارت خانے کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس کے بعد سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو ملک بدرکردیا تھا۔

گزشتہ ہفتے سعودی وزیرداخلہ اور وزیرِدفاع نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں