تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بارسلونا دہشت گرد حملہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اسپین میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کرکے عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں نے بارسلونا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسپین کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارسلونا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہا مدد کے لیے جو بھی ضروری ہوا کروں گا ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارسلونا حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رُٹے نے بارسلونا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 17 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارسلونا حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور حمایت متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بارسلونا حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسپین کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بارسلونا میں ہونے والے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن دہشت گردی کی برائی کے خلاف بارسلونا کے ساتھ کھڑا ہے۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربارسلونا حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بارسلونا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربارسلونا حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی عوام کی ہمدردیاں بارسلونا کے ساتھ ہیں اور ہم متحد رہیں گے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسپین میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی عوام ہمشیہ اپنے اسپین کے دوستوں کے ساتھ ہیں۔


 اسپین میں حملے، 13 ہلاک 50 زخمی


واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں تیز رفتار وین نے متعدد افراد کو کچل دیا تھا جس کے باعث 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -