ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

قومی سلامتی اجلاس، پارلیمنٹ کی قرارداد امریکا سے شیئر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکی صدر کے پاکستان مخالف رویے پر غور اور خارجہ پالیسی کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قرار داد امریکا سے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ،ایئر چیف مارشل سہیل امان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے علاوہ وفاقی وزراء خرم دستگیر، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف  نے شرکت کی جبکہ سیکریٹری خارجہ اور مشیر قومی سلامتی نے شرکت کی۔

اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے تحت بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں، جانی نقصان پر اظہار افسوس، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔

- Advertisement -

شرکاکو بتایا گیا کہ اقوام متحدہ  کے سیکریٹری کو کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرنے سے متعلق دستاویزات پیش کرنے  پر بات کی گئی، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے متعدد ممالک کے سربراہان کو اعتماد میں لیا، پاکستانی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے انہیں آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے سلامتی کمیٹی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کیے گئے خطاب سے آگاہ کیا، انہوں نے چین اور ایران کے دورے سے متعلق بریف کیا۔

اجلاس میں افغانستان سے تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا بھی عزم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف اگلے ماہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے اور خارجہ پالیسی سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد ٹرمپ انتظامیہ سے شیئر کریں گے، اجلاس میں خواجہ آصف کے دورہ چین ، ترکی اور ایران سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں