اشتہار

سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے پیپلزپارٹی سے سینیٹ میں مدد مانگ لی، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ معاملہ میرے ہاتھ سے باہر ہے وزیراعظم کا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کی قانون سازی کیلئےحکومت سینیٹ میں بے بس ہیں ،حکومت نے پیپلزپارٹی سے سینیٹ میں مدد مانگ لی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا، وزیراعظم نے درخواست کی کہ پیپلزپارٹی قانون سازی کیلئے سینیٹ میں ساتھ دے۔

- Advertisement -

جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ میرےاختیار سے باہر ہے، قیادت سےرابطہ کریں۔

وزیراعظم نے خورشیدشاہ سے گفتگو میں پارٹی قیادت سے ملاقات کی بھی درخواست کی، خورشید شاہ نے سوال کیا کہ پارٹی قیادت سےملاقات کرنا چاہتے یا فون کے خواہشمند ہیں تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ ہی ہمارا اپنی قیادت سےرابطہ کرادیں۔

خورشید شاہ نے صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیادت تک پیغام پہنچا سکتا ہوں اس سے زیادہ مدد نہیں کرسکتا، وزیراعظم کا پیغام پارٹی قیادت تک پیغام پہنچادیا ہے، بہتر ہے حکومت تحریری قیادت کو تجاویز اور درخواست کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں