اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے، پاکستانی سفیر اعزازچوہدری اورملیحہ لودھی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم اکیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی آمد جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیویارک پہنچ گئے، پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم اکیس ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں کشمیر،برما اور پاک امریکا تعلقات سمیت اہم امورپراظہارخیال کریں گے جبکہ امریکی ڈومور کی پالیسی پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرینگے۔

اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی، ایران، افغانستان اور سری لنکا کے صدرو سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور امریکی نائب صدر مائیک پنس سے بھی ملیں گے۔

نیویارک میں قیام کے دوران شاہد خاقان عباسی کونسل آف فارن ریلیشنز اور پاکستان امریکابزنس کونسل سے خطاب کریں گے جبکہ بین الاقوامی میڈیاکےنمائندوں سےبھی ملاقات کریں گے۔


مزید پڑھیں : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے


نیویارک پہنچنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نائب صدر جنرل الیکٹرک جان رائس نے ملاقات کی اور پاکستان میں کاروبار وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیراعظم شاہدخاقان کا کہنا تھا کہ  جنرل الیکٹرک کی مہارت سےبہت فوائدحاصل کررہےہیں ، غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے ہمارےدروازے کھلےہیں، امریکی کمپنیوں کوسرمایہ کاری کیلئےخوش آمدید کہیں گے، پاکستانی مارکیٹ جنرل الیکٹرک کیلئے انتہائی اہم ہے۔

وائس پریزیڈنٹ جان رائس نے کہا کہ پاکستان میں کاروباروسیع کرنےکیلئےپرعزم ہیں، پاکستان میں لوکوموٹیو،شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کےخواہاں ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نوازشریف سے ملاقات بھی کی تھی، لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان سے گھبرایا نہیں جاتا بلکہ ان شازشوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دورے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان کا قومی سلامتی کمیٹی نےجواب دیا وہی ہماری پالیسی ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں