تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیپلزپارٹی کے رینٹل منصوبے سے ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں ہوئی ،وزیراعظم

جھنگ : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منصوبوں سے ایک واٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی، اگر شہباز شریف نہ ہوتےتو ریکارڈ مدت میں اتنے منصوبےمکمل نہ ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب نے 1263 میگاواٹ کے پنجاب پاورپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے سے 810میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پہلا مرحلہ14ماہ میں مکمل ہوگا، مجموعی طور پر26 ماہ میں منصوبے سے 1263میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی، بجلی مائع قدرتی گیس سے پیدا کی جائے گی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا منصوبہ جب بجلی بنائےگاتو ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوگی، بہت سےالزامات لگائے گئے جن میں کوئی صداقت نہیں، منصوبہ 80ارب کی لاگت سےتیارہورہاہے، دنیامیں کوئی منصوبہ اتنی لاگت میں تیار نہیں ہوتا، 3 منصوبے20ماہ کی مختصرمدت میں مکمل ہوئے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی پی رینٹل منصوبہ لے کرآئی ،ایک کلو واٹ بجلی نہ ملی ، پیپلزپارٹی کے منصوبوں سے ایک واٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی ، ان منصوبوں سےملک اربوں کا مقروض ہوگیا۔

وزیراعظم نے بجلی کے کارخانے بنانے کا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دیدیا اور کہا کہ اگرشہبازشریف نہ ہوتےتو ریکارڈ مدت میں اتنے منصوبے مکمل نہ ہوتے، 6 ہزارمیگاواٹ بجلی دینے کی ذمے داری شہبازشریف کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی 10ہزار میگاواٹ کی ضرورت تھی، ہم نے 2030 تک کے لیے بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے، ہم نے بجلی کے منصوبوں میں چیلنج قبول کیا بلکہ شفافیت کا معیارقائم کیا، جمہوری اورآمریت کی حکومتوں میں یہی فرق ہوتا ہے، ہم اپنی شفافیت اور معیار پر قائم ہے، جواب دے سکتے ہیں۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ صرف آج بلکہ مستقبل کےلیے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکاہے، 50 سے 60 فیصدبجلی چوری والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی ذمے داری نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بڑی جماعت کے پاس حکومت ہے، گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست ہماری سیاست نہیں ہے، ہم نے سیاست کا یہ انداز میاں نوازشریف سے سیکھا ہے، الائنس بن رہے ہیں لیکن صفر جمع صفر،صفر ہی ہوتاہے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر امید ہے عوام ہمیں ہی منتخب کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی ضرورت تھی تو ہم نےمل کرترمیم کی، سینیٹ میں وہ ترمیم گئی تونہ پیپلزپارٹی نہ پی ٹی آئی آتی ہے، آج نوازشریف کی وجہ سے پاکستان کہ ہر صوبےمیں اربوں کے منصوبےمکمل ہورہےہیں، سب کواس بات کی کوشش کرنی ہےکہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔

خاقان عباسی نے کہا کہ ہم بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، گزشتہ 70سال میں بجلی کےاتنےمنصوبےنہیں لگےجتنے4سال میں لگے، 1999 سے 2008 تک حکومت کرنے والے اپنے کسی منصوبے کا بتائیں، ہم جس مشن پرنکلےتھے اسے پورا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت اپنےوسائل سے منصوبےلگا رہی ہے، اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں حکومت جون تک مدت پوری کرے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -