ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے عمران خان کا "امریکی دھمکی” کا موقف تسلیم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکی دھمکی کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں اسمبلی میں پوری ذمے داری سے بات کررہا ہوں کہ پاکستانی سفیرنے کہا کہ میں نے خط میں دھمکی آمیز گفتگو کا بتایا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سفیرنے بتایا کہ مجھ سے جو بات چیت ہوئی وہ دھمکی آمیز تھی، لیکن اس میں سازش یا غداری کا عنصر کہاں سے آگیا؟

- Advertisement -

وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یکم مئی کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے آئندہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی دیکھنے میں آئے گی اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور عمران خان کو بھی مدعو کروں گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں 2018 میں جو قرضہ تھا سابقہ حکومت نے اس میں 85 فیصد اضافہ کیا، ایک بھی اینٹ نور عالم خان کے حلقے اور نہ کہیں پاکستان میں نظر آئے گی، گزشتہ حکومت نے قرضےلے کر آنے والی نسلوں کو مقروض کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے جو کل مثال دی اس سے زیادہ قبیح حرکت نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار میر جعفر اور میر صادق نکلے، ہم نے عوام کی دھاندلی کی پیداوار حکومت سے جان چھڑائی ہے، عمران خان کی زبان نہ روکی تو ملک میں‌ بھونچال آجائے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم بننے سے قبل دھمکی آمیز مراسلے کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں