اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں کے دوران نوجوانوں کو مصنف فراس الخطیب کی کتاب ’لوسٹ اسلامک ہسٹری‘ پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا اس کتاب میں اسلام کی عظیم تہذیب بیان کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نوجوانوں کو لاک ڈاؤن کے دوران مصنف فِراس الخطیب کی کتاب پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا نوجوان لاک ڈاؤن میں لاسٹ اسلامک ہسٹری کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے، فِراس الخطیب نے اسلامی تہذیب کے عروج کے محرکات بیان کیے جبکہ کتاب میں اسلامی تہذیب کے زوال کے اسباب بتائے گئے ہیں۔
A great read for our youth during lockdown days. An excellent brief history of the driving force that made Islamic civilisation the greatest of its time and then the factors behind its decline. pic.twitter.com/XdTSLFmIjj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی تھی ، جس کے بعد یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی ویژن پر مشہور ترک تاریخی ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ اردو ڈبنگ میں نشر کیا جارہا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت، اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔