تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کیلیے صحت کارڈ کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 لاکھ مستحق خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جائے گا۔

آزادکشمیر کیلئے صحت سہولت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 35سال پہلے شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا اور شوکت خانم اسپتال کی تعمیرکیلئے10سال محنت کی، پاکستان میں کینسر کا علاج مہنگاہے،شوکت خانم میں مفت علاج ہوتاہے یہاں غریب اور امیر مریضوں میں فرق نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس ہےصحت سےمتعلق ہمارےملک میں کتنےمسائل ہیں، آزادکشمیر کیلئے صحت سہولت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں اور 12لاکھ مستحق خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جائے گا، صحت کارڈ کے ذریعے 300 سے زائد اسپتالوں میں مفت علاج ہوسکےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں فیصلہ کیاہےہرشہری کوصحت سہولت کارڈملےگا پنجاب میں60لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈمل چکےہیں، پنجاب میں2021تک کوشش ہےہرخاندان کوصحت کارڈملے وسائل نہ ہونے کے باوجودفیصلہ کیاعوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک فاشسٹ حکومت قابض ہے، پہلےکہتےتھےایشین ٹائیگربناؤں گا لاہور کو پیرس بناؤں گا ہماری کوشش ہےپاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں۔

Comments

- Advertisement -