اشتہار

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے 19 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے یہ سمری وزیر خارجہ نے بھجوائی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ نئے سفرا کے ناموں کی منظوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی گئی ہے اور مجموعی طور پر 19 نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برلن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل پاکستان کے برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہونگے۔ وزارت خارجہ میں ڈی جی ڈاکٹر بلال جنیوا میں اقوام متحدہ میں نئے مستقل مندوب ہونگے جب کہ جنیوز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی روس میں بطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، عاطف شریف اتھوپیا میں نئے سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر جب کہ ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق، ساغب رؤف بحرین میں نئے سفیر ہونگے۔ کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر تعینات کی گئی ہیں جب کہ شعیب سرور ڈنمارک، نعیم اللہ ، مدثر چوہدری مراکش میں نئے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

احسن رضا شاہ ملائیشیا، احمد معروف بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ڈنمارک میں موجود احمد فاروق کی بطور نئے سفیر برائے سعودی عرب تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عامر احمد عطو زئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک میں تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے دو ناموں پر اعتراض کیا گیا ہے۔ جن ناموں میں اعتراض کیا گیا ہے ان میں سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود جن کی چین تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی اور پاکستان کے مراکش میں سفیر حماد اصغر کی ترکمانستان تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی شامل ہیں۔

اعتراض کے بعد دونوں ناموں کو سمری سے ہٹا کر تمام سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ تمام نئے نامزد سفرا جلد اپنی نئے سفارتی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں