اسلام آباد : وزیراعظم میاں نوازشریف نے اتوار کو پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے
دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائیں، وزیر اعظم کے حکم کے بعد وزارت پانی و بجلی نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
وزارت پانی و بجلی نے جواب میں وزیر اعظم کو لکھا ہے کہ اٹھارہ جون بروز اتوار پاک بھارت چئیمپنز ٹرافی کے فائنل کے دوران لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سنسنی خیز فائنل اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔