اوٹاوہ : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم جسٹس ٹروڈو محفوظ رہے۔
غیر ملکی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اونٹاریو میں انتخابی ریلی کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم کے محافظوں کو بھی پتھر لگے۔ جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد بس میں روانہ ہورہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتھر شاید میرے کندھے پر لگے ہیں، اس حوالے سے کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق کورونا وائرس کی پابندیوں سے تنگ آئے ہوئے کچھ افراد نے پابندیوں کے خلاف اور ویکسین سے متعلق غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان پر چھوٹے پتھر پھینکے۔
Here’s the video of stones being thrown towards the Prime Minister while he was leaving his campaign stop in London, Ontario this evening pic.twitter.com/MNOVHIKMiY
— Sarah Sears (@iamSas) September 6, 2021
واضح رہے کہ کینیڈا میں الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو الیکشن منعقد کیے جائیں گے، جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔
جسٹن ٹروڈو جن کی لبرل پارٹی نے 2015 میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019 کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،اب وہ امید کررہے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے۔