جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کرونا کی صورت حال اور ملکی مجموعی حالات پر مشاورت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام تر توجہ وائرس کی روک تھام پر مرکوز ہے، ملکی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اور درست فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے حلقوں میں عوامی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی، ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔

کرونا سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام سمیت وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں