اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاکر ہم مثالی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سیلاب کے دوران این ایف آر سی سی کے افسران کی خدمات کو سراہنے کیلئے منعقدہ تقریب میں کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے دوران کام کرنےوالوں سے ملاقات باعث فخر ہے، قدرتی آفت کے دوران نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سیل نےبہترین انداز میں کام کیا، مشترکہ کاوشوں اورخدمات کےجذبے سے ہم متاثرین کی خدمت کےقابل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں گھرتباہ ہوئے،مواصلاتی نظام تباہ ہوا، اس موقع پر مسلح افواج، متعلقہ اداروں ،صوبائی اوروفاقی حکومتوں نے مل کر کام کیا، سب نے مل کر دکھی انسانیت اورسیلاب متاثرین کی مدد کی، مستقبل میں بھی ہمیں قدرتی آفات سےنمٹنےکیلئےاسی جذبےسےکام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال اورجغرافیائی لحاظ سےاہم ملک ہے، ملکی ترقی کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ایسی آفات کا سدباب کیا جاسکے