جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا پروفیسر مصطفیٰ کمال اور ندیم ممتاز کے انتقال پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پروفیسر مصطفیٰ کمال اور ندیم ممتاز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفیٰ کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے ایچی سن کالج کے دوست ندیم ممتاز کے کرونا وائرس سے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندیم ممتاز ایچی سن کالج میں 9 سال تعلیم کے حصول میں ساتھ رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا، ندیم ممتاز کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کا شکار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا بھی انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کو تین دن قبل سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی، جس کے بعد ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن پھیپھڑوں سے خون رِسنے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں