وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کونوازشریف اور دیگرلوگوں پرایف آئی آرکاعلم نہیں تھا، علم ہونے پر وزیراعظم نےایف آئی آرپرناپسندیدگی کااظہارکیا، ہو سکتا ہےکسی نےکاروائی ڈالنےکیلئےایسا کیا ہو ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ بغاوت کےمقدمےبناناہمارےنہیں نوازشریف دورکی باتیں ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، سیاست کی شطرنج پرہماری چال باقی ہے، ن لیگ پیادےبچائےشاہ اوروزیرکاکھیل ابھی دور ہے، ابھی توکھیل شروع ہواہےجلدی کیاہے۔
وزیر اعظم کو اس FIR کا کوئ علم نہیں تھا جب میں ان کے علم میں لایا کہ اس طرح ایک FIR ہوئ ہے جس میں نواز شریف اور دیگر لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے انھوں نے شدید ناپسندیدگی کا ااظہار کیا ، ہو سکتا ہے کسی نے کاروائ ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو دیکھتے ہیں۔ https://t.co/uZYnwX2FCR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 5, 2020
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کابیانیہ بھارتی بیانیےکےبہت قریب ہے، بھارتی پاکستان مخالف تجزیےنوازشریف کی گفتگومیں فرق نہیں، نوازشریف کے بیانیے کیساتھ اسی لیے ن لیگی کارکنان نہیں کھڑے، پی ڈی ایم کےجلسےتاخیرکاشکارہوئےمزیدبھی تاخیرہوگی۔
فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف کوشکوہ یہ ہےکہ پیسےچھپانےمیں فوج نےمددنہیں کی، حدیبیہ کیس کرپشن کی مشہورکہانی ہے، حدیبیہ اسکینڈل بتاتاہےکس طرح منی لانڈرنگ کاآغازہوا، ماضی میں یہ لوگ این آراولیتےآئےہیں اس لیےبچتےرہےہیں اس مرتبہ عمران خان کی حکومت نےاین آراونہیں دیا۔
ہماری حکومت سیاسی لوگوں پر غداری کے مقدمے بنانے کہ حق میں نہیں ہے۔ یہ کام ن لیگ کیا کرتی تھی اور ہم اس پر اعتراض کرتے تھے۔
اس ایف آئی آر میں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں ہے۔ اس میں sedition کی دفعات شامل ہیں۔ جو غداری کا جرم نہیں۔sedition کی definition لف کر رہا ہوں۔ pic.twitter.com/PpazV9gn5L
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 5, 2020
دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری حکومت سیاسی لوگوں پر غداری کے مقدمے بنانے کہ حق میں نہیں ہے۔ یہ کام ن لیگ کیا کرتی تھی اور ہم اس پر اعتراض کرتے تھے۔ اس ایف آئی آر میں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں ہے۔ اس میں sedition کی دفعات شامل ہیں۔ جو غداری کا جرم نہیں۔sedition کی definition لف کر رہا ہوں۔