جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان سے کیا وعدہ پورا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف 37 سال بعد پاکستان کو جونیئر اسکواش کا چیمپئن بنانے والے حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکواش کی دنیا میں پاکستان کے ابھرتے ستارے حمزہ خان نے گزشتہ ماہ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ملک کو 37 سال بعد اس میدان میں عالمی چیمپئن بنایا تھا۔ اس بڑی پرفارمنس پر انہیں بڑا انعام مل گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جونیئر چیمپئن حمزہ خان سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کو سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک دیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ناکافی سہولتوں کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے اور حمزہ جیسے با صلاحیت نوجوان قوم کا فخر اور پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

شہباز شریف نے حمزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان سے وعدہ لیا کہ وہ جلد اپنی محنت اور لگن سے اسکواش کا سینیئر عالمی ٹائٹل بھی جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اس ملاقات میں حمزہ کے والدین اور وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان اللہ مزاری بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک گیر اسپورٹس انیشی ایٹیو کا آغاز کیا ہے۔ اس میں پاکستان کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی، پاکستان اسپورٹس اینڈومنٹ فنڈ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے ان اقدامات کے بعد ہزاروں نوجوان کھیل کے میدانوں میں آگے آئیں گے اور عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں