تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرنا پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئےسیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے گرفتار کالعدم تنظیم کے لیڈر گلزار امام شنبے کی گرفتاری پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے جاری آپریشنز قابل تعریف ہیں،ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے سرانجام دےرہےہیں وہ اس بہترین کارکردگی پرخصوصی ستائش کےمستحق ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مطلوب دہشت گرد گلزارامام عرف شنبےکوگرفتارکرناپروفیشنل ازم کاثبوت ہے، دہشت گرد کی گرفتاری سے آئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم پھرثابت ہوئی، یہ پچیدہ آپریشن انٹیلی جنس کےشعبےمیں نمایاں کارنامے کےطورپریاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیاء لانگو اور سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ گلزار امام شنبے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

گلزار شنبے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے ہے، میں نے 15 سال قبل مسلح کارروائیوں کا آغاز کیا، کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا، اس دوران ماضی کو پرکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ سیاسی اور آئینی طریقے سے ہی ممکن ہے، میں نے جس راستے کا انتخاب کیا تھا وہ درست نہیں تھا، بات چیت منطق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کی کوشش کرینگے۔

بلوچستان کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے گلزار امام شنبے کا کہنا تھا کہ مسلح جدوجہد سے بلوچستان کی ترقی رک گئی، دوستوں سے بھی کہتا ہوں واپس آجائیں ریاستی اداروں کو بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہے، میں امید کرتا ہوں ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں اصلاح کا موقع دے گی۔

Comments

- Advertisement -