اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی شیر شاہ دھماکہ: عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر عمران خان کا افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شیر شاہ گیس دھماکے میں ہلاکتوں اور عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیر شاہ دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام مییں کہا کہ شیرشاہ دھماکے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، میری دلی دعائیں او رتعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے مزید لکھا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی ایم این اےعالمگیرخان کے والد کی شہادت پر ردکھ ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ عالمگیرخان کوصدمہ برداشت کرنےکی توفیق عطافرمائے۔

یاد رہے کہ آج صبح کراچی کےعلاقےشیرشاہ کے پراچہ چوک پر نالے پربنی عمارت گیس دھماکے کی وجہ سے زمیں بوس ہوکر ملبے کا ڈھیر بن گئی، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب تک 16 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: شیرشاہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

اس واقعے میں پی ٹی آئی ایم این اےعالمگیرخان کے والد دلاورخان ، ایک رشتہ دار  اورپانچ ملازم بھی جاں بحق ہوئے۔ اہل خانہ کے مطابق دلاور خان کا اس عمارت میں شوروم تھا اور وہ واقعے کے وقت وہیں موجود تھے۔

نالے پر بنی دومنزلہ عمارت میں بینک اور دوسرے دفاتر بھی تھے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےدھماکا نالےمیں گیس بھرنےسے ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں