تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

میں نے ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا، ہار سے سیکھنے والا ہی چیمپئن بنتا ہے، وزیراعظم

کولمبو: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسان کو شکست اسی وقت ہوتی ہے، جب وہ ہمت ہار جاتا ہے، میں نے ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھا، ہار سے سیکھنے والا ہی چیمپئن بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کولمبو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرکٹ سے گہری وابستگی رہی ہے ، کھیل آپ کو مقابلہ کرنے اور سیکھنے کا سبق دیتا ہے ، کھیلوں کےذریعے انسان کو ڈسپلن سیکھنے کو ملتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کھائے بغیر کوئی بھی انسان چیمپئن نہیں بنتا ، ہار سے سیکھنےوالا ہی چیمپئن بنتاہے، زندگی میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں۔

کرکٹ کے دور کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں آیا تو میرے دو کزن پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر تھے، جب پہلے ٹیسٹ میں ڈراپ کیاگیا تو سب نے کہا میں واپس کرکٹ میں نہیں آسکتا، مجھ میں اورباقیوں میں یہ فرق تھا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا۔

سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آیا تو وہ دور بھی میرے لئے پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح تھا، میں نے پہلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیتی تھی، سیاست میں 14سال تک لوگوں نے میرا مذاق اڑایا ، ایک بھی سیٹ نہ جیتنے پر لوگوں نے کہا اب میری سیاست ختم ہوچکی۔

وزیراعظم نے کہا 14سال سیاست میں اکیلا تھا،صرف چند لوگ ساتھ تھے ، انسان کو شکست اس وقت ہوتی ہے جب وہ ہمت ہارجاتاہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کو فرشتوں پر فضلیت دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں وہ سیکھنے کو ملتاہے جو آپ یونیورسٹی،کالج میں نہیں سیکھتے، 1991میں انگلینڈ سیریز کھیلنے گئے توسینئرز نے کہا یہ مت سوچوں ہم انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -