تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب ، اہم اعلانات متوقع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں عمران خان ی جانب سے تعمیراتی انڈسٹری ،لاک ڈاؤن، شاہراہوں سے متعلق اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات کے پیش ںظر حکومت نےمتبادل انتظامات شروع کردئیے ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کیلئے ریکارڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج تعمیراتی انڈسٹری سے متعلق ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈز سے متعلق اکاونٹ تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیاجائے گا، جس کے بعد بیرون ملک پاکستانی اورمخیرحضرات اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں رضاکارفورس سےمتعلق حکمت عملی سےآگاہ کریں گے اور غریب طبقے میں یوٹیلٹی اسٹورز سے راشن کی تقسیم سے متعلق بتائیں گے۔

وزیراعظم کوروناوائرس کی مجموعی صورتحال سےآگاہ کریں گے اور حکومتی اقدامات سےمتعلق بھی اعتمادمیں لیں گے جبکہ کورونا کے پیش نظرآئندہ کے لائحہ عمل اور لاک ڈاؤن،شاہراہوں سےمتعلق حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کور کمیٹی کے بعد متعلقہ وزارتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے، صنعت بحالی سے سیمنٹ، بجری، اسٹیل، ریت، اینٹوں کے کاروبار میں تیزی آئے گی جبکہ انجینئرنگ، ڈیزائن، ماربل اور سینٹری کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں : کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔ وزیراعظم

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد معمار، مزدور، پلمبر، الیکٹریشن سمیت کئی مزدوروں وہنر مندوں کو روزگار ملے گا اور بلڈزر، ڈیولپر، ایکسپورٹرز کیلئے بھی کاروبارکے مواقع بڑھیں گے، ایک گھر کی تعمیر شروع ہونےپر کم ازکم100 کے روزگار کے دروازے کھلتے ہیں ۔

گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس  میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا،  گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، سختی میں کیے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لیے تیار رہیں۔

Comments