تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے کل باہر نکلنے کی اپیل

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے تمام پاکستانیوں سے کل بارہ سے ساڑھے بارہ بجےکے دوران باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت کےفاشسٹ قبضے اور کرفیو کیخلاف قوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے تمام پاکستانی کل 12سے ساڑھے12بجے تک باہر نکلیں اور مقبوضہ کشمیرکےعوام کوواضح پیغام دیں، کہ بھارت کے فاشسٹ قبضے اور کرفیو کیخلاف قوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہمیں کشمیریوں کوپیغام دینا ہےہماری قوم ان کےپیچھےکھڑی ہے، پاکستانیوں سے کہتاہوں کل آدھےگھنٹے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کےقتل عام کےپیچھےمودی کی نسل کشی کاایجنڈاہے، مودی کشمیریوں کی نسلی کشی اورغیرقانونی الحاق کی خواہش رکھتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرائم ہے۔

خیال رہے بارہ بجے سائرن بجیں گےاورقومی ترانہ پڑھاجائےگا جبکہ قومی ترانے کےبعد کشمیرکاترانہ بھی پڑھاجائےگا اور ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -