تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈلائف پالیسی 2021کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈلائف پالیسی 2021کی منظوری دے دی اور کہا وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحول کومحفوظ بنانے کےلئےاہداف مقررکرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2021 اور وائلڈلائف پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں مرغزار چڑیاگھرمیں وائلڈلائف انفارمیشن سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ مارگلہ ہلزمیں ایک خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کاعلاقہ قرار دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے 10 ارب درختوں کےپروگرام کو شروع کیا، اس اقدام کی وجہ سےملک نےگرین چیمپئن کی حیثیت حاصل کی ،موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےمیں دنیاکوترقی پذیرممالک کی مددکرنی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا، دنیاموسمیاتی تبدیلی سےمتعلق پاکستان کےنقش قدم پرچل رہی ہے، عالمی برادری نےموسمیاتی تبدیلیوں پرپاکستان کےکردارکوتسلیم کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحول کومحفوظ بنانے کےلئےاہداف مقررکرے، نیشنل پارکس کی حفاظت کےلئےتربیت یافتہ عملے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -