اشتہار

وفاقی کابینہ کااجلاس، آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر، مزید مشاورت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا اوراس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ سندھ سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تجویز دی ہے کہ گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے آئی جی کیلئےنام پر دوبارہ مشاورت کریں اور حکومت سندھ کے 5ناموں پر غور کیا جائے ، ملاقات میں کسی نئے نام پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی جبکہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال اور اسلحہ لائسنس کے اجراکے لئے قواعد و ضوابط کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ اور 50لاکھ گھروں کےمعاملے پر معاہدے پردستخط کا معاملہ مؤخر کردیا گیا، آئی جی سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت جی ڈی اے اراکین اور حکومتی اراکین سندھ نے اعتراض اٹھایا، اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں صدر،وزیراعظم کےکیمپ آفسزبنانےکااختیارختم کرنےکیلئےترمیم کی منظوری دی گئی، معاملہ قانون سازی کےلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا جبکہ اسلحہ لائسنس کے اجراسےمتعلق پاکستان آرمزایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اوگرا کے وائس چیئرمین کےعہدے ، بچوں کےحقوق کیلئےنیشنل کمیشن بنانے اور وفاقی حکومت کی جگہ متعلقہ اتھارٹی لکھنےکی قواعد کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائےانرجی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات پرپیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں