تازہ ترین

پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر دنیا کے رہنماؤں سے رابطوں پر کابینہ کواعتمادمیں لے لیا اور کہا پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا جبکہ بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اورمقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال اوربھارتی یکطرفہ اقدامات پر غور کیا گیا اور شاہ محمودقریشی نےکشمیرکی موجودہ صورتحال سےمتعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نےدنیا کےرہنماؤں سےرابطوں پرکابینہ کواعتمادمیں لیا اور کابینہ کو امریکی صدر،سعودی ولی کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی جبکہ مسئلہ کشمیرکےتصفیہ کےلئےکوششوں سے کابینہ کوآگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا اور کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا آج سے پہلے کبھی مسئلہ کشمیراتنی بھرپوراندازمیں اجاگرنہیں کیاگیا۔

کابینہ کو سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے حاصل نتائج پر بھی آگاہ کیاگیا جبکہ عیسائیوں کی شادی سےمتعلق ترمیمی بل کمیٹی میں پیش کرنےکی منظوری، گھریلوتشددکی روک تھام سےمتعلق قانون کی منظوری اور پاک ترک اسٹریٹیجک اقتصادی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

عوامی اہمیت کےنئےمنصوبوں پربھی کابینہ کوبریفنگ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 5 ارب قرض کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

یاد رہے 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور عسکری پہلو ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی محاذ پر فارن آفس میں خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کی جائے گی جبکہ عسکری محاذ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -